حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے گھوٹکی میں ٹرینوں کے المناک حادثے میں قیمیتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ہولناک سانحے کی فوری تحقیقات کروا کر غفلت برتنے والوں کا محاسبہ کیا جائے اور محکمہ ریلوے کی ناقص کارکردگی پر سخت پکڑ کی جائے تاکہ آئندہ ایسے قومی سانحات پیش نہ آئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے اور جانبحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد کی جاۓ اللہ تعالی تمام جانبحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اس مشکل گھڑی میں لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔